مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے گلاب باغ میں آپریشن کے دوران ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہندوستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1874455
آپ کا تبصرہ